اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔
لاہور کے ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق منگل کو لاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو موہد فاضل ولد منظور علی شاہ کی جانب سے مشکوک خطوط موصول ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خط سے ملنے والے پاوڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خطوط میں موجود پاوڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاوڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا آرسینک کی شناخت گیس کروماٹو گرافی، ماس سپیکٹرومیٹری ٹیکنک سے ممکن ہوئی، سی ٹی ڈی پولیس مزید تحقیق کر رہی ہے