ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر فائرنگ سے ایکسائز پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ہزارہ موٹروے کی حدودجھاری کس انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں ایکسائز پولیس کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایکسائز پولیس اہلکار فاروق سکنہ نوشہرہ اور شہری 26 سالہ صدام سکنہ پشاور زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سنٹر منتقل کردیا ۔ ٹراما سنٹر ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرکے والے ملزمان سے ایک کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔