مانسہرہ: بسم اللّه مسجد کے قریب محمد خان نامی شخص کے جانوروں کے باڑے کو آگ لگ گئی،بھنیسوں کا باڑہ اور 2 گودام جل کر خاکستر ھو گئے جبکہ متعدد قیمتی جانور بھی جل کر ہلاک ھو گئے ۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 فائر ویکل بمع 8 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ مالکان کے مطابق آگ نامعلوم وجہ سے لگی جس نے باڑے اورساتھ جڑے دو بھوسے کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، فائٹر ٹیم نے 40 منٹ کی انتھک محنت کے بعد فائر فائٹنگ کرتے ہوے آگ پر قابو پا لیا۔