Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

    جون 12, 2025
    پوٹھوہار

    صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    جون 12, 2025
    فیچرڈ

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

    جون 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 اور پنشن میں7 فیصد اضافہ
    فیچرڈ جون 10, 2025

    وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 اور پنشن میں7 فیصد اضافہ

    جون 10, 202518 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal budget presented in National Assembly, 10% increase in salaries of government employees and 7% increase in pensions
    اگلے مالی سال میں اداروں کی نجکاری سے87 ارب حاصل کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آئندہ مالی سال 26۔2025 کیلئے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

    وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر: ۔

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت خصوصاً میاں محمد نواز شریف ، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، چودھری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری افواج نے غیرمعمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا، ہماری قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے، ہم نے اسی جذبے کے ساتھ معاشی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، انتھک محنت سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم پُرامید ہیں ترسیل زر کا حجم 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑے، عوام نے بھی متعدد قربانیاں دیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نےکئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم کی رہنمائی میں ایف بی آر میں اصلاحات کا آغاز کیا گیا، انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور سرمایہ کاری کی جارہی ہے، کوئی منی بجٹ نہیں آیا نہ کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن ہے، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.5 ارب ڈالر سرپلس رہنے کا امکان ہے، ایف بی آر نے رواں سال 78.4 ارب کے محاصل وصول کیے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا نظام پروفیشنل بورڈز کے سپرد ہے، بورڈز سے سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال معیشت کی بہتری کے لئے کئی کام کئے، افراط زر 4.7 فیصد پر آگیا، 2 سال پہلے افراط زر 29.2 فیصد تک پہنچ چکی تھی، روپے کی قدر میں استحکام ہے، ترسیلات 31.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، رواں مالی سال ترسیلات کا حجم 37 سے 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، رواں مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی بہتری کےلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، ٹیکس گیپ کا تخمینہ 55 کھرب روپے لگایا گیا، یہ صورت حال نا قابل قبول تھی، سیمنٹ، کھاد، مشروبات اور ٹیکسٹائل پر ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے، سیلز اور انکم ٹیکس کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی نظام لایا جا رہاہے ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ چینی کے شعبہ سے محصولات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، 3 لاکھ 90 ہزار نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی، 9.8 ارب روپے کے جعلی ری فنڈ کلیمز کو بلاک کیا گیا، یکم جولائی سے 800 کالم والا ریٹرن سادہ فارمیٹ کر دیا جائے گا، جس میں 7 بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں سے 3000 ارب روپے کی بچت ہوگی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے نقصانات میں 140ارب روپے کمی کی، بجلی کی قیمت میں 31 فیصد سے زیادہ کی کمی کی گئی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی گئی، معاہدوں پر نظرثانی سے 3 ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    تانبے اور سونے کی کانیں اہم اثاثہ: ۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکوڈک میں واقع تانبے اور سونے کی کانیں ہمارے مستقبل کا اہم اثاثہ ہیں، ان اثاثوں کو مفید بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، منصوبے کی فزبیلٹی سٹڈی جنوری 2025 میں مکمل کی گئی، منصوبے کی متوقع کان کنی کی مدت 37 سال ہے ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ منصوبے سے ملک کو 75 ارب ڈالر زائد کے کیش فلو حاصل ہوں گے، منصوبے کے تحت تعمیراتی کام سے 41500 ملازمتیں پیدا ہوں گی، حکومت سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے، برآمدات بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت کے تمام شعبے اصلاحات سے مستفید ہوں گے، ورلڈ بینک کے مطابق اصلاحات کے نافذ کے بعد اوسط ٹیرف خطے میں سب سے کم ہو جائیں گے، قرضوں کے حجم میں کمی آئی ہے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیرف کو مناسب بنایا جا رہا ہے تاکہ برآمدات کو بڑھا کر معاشی ترقی کو تیز کیا جا سکے، وزیراعظم کی ہدایت پر اصلاحات کو نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، چار سال میں اضافی کسٹم ڈیوٹی، 5 سال میں ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسٹم ڈیوٹی سلیب 5 سے 15 فیصد تک ہوگی، مالیاتی نظم ونسق کو بہتر بنانے سے معیشت کے تناسب سے قرضوں کے حجم میں کمی آئی ۔

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں سے 3000 ارب روپے کی بچت ہوگی، 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے نقصانات میں 140ارب روپے کمی کی، 5 سال میں یہ نقصانات مکمل ختم ہوجائیں گے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کو نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-2030 کا حصہ بنایا جا رہا ہے، 4 سال میں اضافی کسٹم ڈیوٹی کا خاتمہ ہوگا، 5 سال میں ریگولیٹری ڈیوٹیز کا خاتمہ ہوگا، جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، پہلے پانڈا بانڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔

    پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری : ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیرمنافع بخش سرکاری ادارے خزانے پر 800 ارب کا بوجھ ہیں، آئندہ مالی سال پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری مکمل کی جائے گی، 45 کمپنیز اور اداروں کو پرائیویٹائز، ضم یا بند کیا جا رہا ہے

    ۔

    انہوں نے کہا کہ دوسال قبل ہماری ڈیبٹ ٹو جی ڈی پی شرح 74 فیصد تھی جو اب 70 فیصد سے نیچے آگئی ہے، نجی شعبے کو ملکی ترقی کے لیے آگے آنا ہوگا، پنشن سکیم کو درست کرنے اور خزانے پر بوجھ کم کرنے کے لیے پنشن سکیم میں اصلاحات کی ہیں ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ماحولیات کا تحفظ ہماری بقا کے لیے ناگزیر ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے ۔

    فاٹا اور پاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ: ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ فاٹا، پاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کر دیا گیا، فاٹا، پاٹا میں بننے والی اشیاء پر مرحلہ وار سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے گا، آئندہ مالی سال 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ سال کے دس ماہ میں آئی ٹی برآمدات3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ڈیجیٹل گورننس اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایس ایم ایز کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے، ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سمیڈا نے کاروباری منصوبہ تیار کیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 31.2 ارب ڈالرکی ترسیلات زر بھیجیں، گزشتہ دو سال میں ترسیلات زر کے حجم میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ۔

    بجٹ 26-2025

    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2025-26 کیلئے مجموعی طور پر 17 ہزار 573 ارب روپے مالیت کے حجم پر مشتمل چھ ہزارپانچ سو ایک ارب روپے خسارے کا وفاقی بجٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردیا ۔

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اور پنشن میں7 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے، تنخواہ دار طبقے کیلئے آمدنی کی تمام سلیب میں انکم ٹیکس کی شرح میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔

    گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کو تیس فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز ہے جبکہ چھ لاکھ روپے سے بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے والے تنخواہ دار ملازمین پر انکم ٹیکس کی شرح پانچ فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    بارہ لاکھ روپے تنخواہ لینے والے ملازمین پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے چھ ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    بائیس لاکھ روپے تک آمدنی رکھنے والے ملازمین پر انکم ٹیکس کی شرح پندرہ فیصد سے کم کرکے گیارہ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے بتیس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کیلئے انکم ٹیکس کی شرح پچیس فیصد سے کم کرکے23 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، مجموعی خام ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے اور خالص ریونیو کا ہدف 11072 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب رکھنے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5147 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے اور اگلے مالی سال میں اداروں کی نجکاری سے87 ارب حاصل کرنے کا ہدف تجویز کیا گیا ہے ۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2550 ارب دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں ،آئندہ مالی سال کیلئے تجویز کردہ چھ ہزارپانچ سو ایک ارب روپے کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

    اخراجات جاریہ کیلئے16286 ارب روپے، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے8207 ارب روپے، پنشن کی ادائیگیوں کیلئے 1055 ارب روپے، گرانٹس اور صووبوں کو منتقلیوں کیلئے1928 ارب روپے، سبسڈیز کیلئے1186 ارب روپے ایمرجنسی و کسفی بھی قدرتی و ناگہانی آفت کی صورت میں اخراجات کیلئے289 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

    مجموعی ترقیاتی اور نیٹ لینڈنگ کیلئے1287 ارب روپے اس میں سے وفاقی پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے اور نیٹ لینڈنگ کیلئے287 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

    آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے معاشی شرح نمو(جی ڈی پی) کا ہدف 4.2 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف ساڑھے 7 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر، ترسیلات زر کا ہدف 39 اعشاریہ 4 ارب ڈالرمقرر کیا گیا ہے ۔

    آئندہ مالی سال کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے ۔

    بجٹ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف چودہ ہزار131 ارب روپے سے زائد، اقتصادی ترقی کی شرح کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ(پی ایس ڈی پی) کا حجم ایک ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے ۔

    آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے تحت طے کردہ اہدات کے مطابق مالی سال 26-2025 کا کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے ۔

    آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا ہدف 14 ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے ۔

    اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 39 اعشاریہ 4 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے اشیاء اور خدمات کی برامدات کا ہدف 44 اعشاریہ 9 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ اشیاء اور خدمات کی درآمدات کا ہدف 79 اعشاریہ 2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

    آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف ساڑھے 7 فیصد اور معاشی شرح نمو کا ہدف 4 اعشاریہ 2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے، مہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصد اور زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔

    اسی طرح نئے مالی سال کے لیے صنعتی شعبے کے لیے 4.3 فیصد، خدمات کے شعبے کا ہدف 4 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد، فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے 13 فیصد، پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ کا ہدف 3.2 فیصد اور پرائیویٹ انویسٹمنٹ کا ہدف 9.8 فیصد کی تجاویز سامنے آئی ہیں ۔

    آئندہ مالی سال نیشنل سیونگز کا ہدف 14.3 فیصد مقرر کرنے، اہم فصلوں کا ہدف 6.7 اور دیگر فصلوں کا ہدف 3.5 فیصد، کاٹن جننگ 7 فیصد، لائیو اسٹاک 4.2 فیصد، جنگلات کا ہدف 3.5 فیصد اور فشنگ کا ہدف 3 فیصد مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔

    اسی طرح نئے مالی سال کے لیے مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.7 فیصد رکھنے، لارج اسکیل 3.5، اسمال اسکیل 8.9 اور سلاٹرنگ کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے ۔

    بجلی، گیس اور واٹر سپلائی کے لیے 3.5 فیصد کا ہدف مقررکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ تعمیراتی شعبے کا ہدف 3.8 فیصد رکھنے، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ کا ہدف 3.9 فیصد، ٹرانسپورٹ، اسٹورریج اینڈ کمیونیکیشنز کا ہدف 3.4 فیصد رکھنے، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا ہدف 5 فیصد مقرر کرنے اور فنانشل اینڈ انشورنس سرگرمیوں کا ہدف 5 فیصد رکھنے کی تجاویز ہیں۔

    ڈیموں کیلئے فنڈز مختص: ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی، پانی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بھارت کے ناپاک عزائم کا بھرپور توڑ کیا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 32.7 ارب، مہمند ڈیم کے لئے 35.7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کے فور منصوبے کے لئے 3.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، پٹ فیڈرل کینال کے لئے 1.8 ارب مختص کئے گئے ہیں ۔

    انرجی سیکٹر کی 47 سکیموں کے لیے 90 اعشاریہ 2 ارب مختص: ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ انرجی سیکٹر کی 47 سکیموں کے لیے 90 اعشاریہ 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، تربیلا ففتھ ایکسٹینشن ایچ پی پی کے لیے 84 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، داسو پن بجلی کے لیے 10.9 ارب روپے، سوکی کناری کے لیے 3.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، مہمند پن بجلی منصوبے کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

    بیج کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات: ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے بیج کے شعبے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اقدامات کا حصہ ہے، ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، کونسل کے تحت مختلف شعبوں میں 100 سے زائد سٹریٹجک گرین فیلڈ منصوبوں کوتیزی سے آگے بڑھایا گیا ۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 26-2025 کے لیے ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، افراط زر کی شرح 7.4 فیصد متوقع ہے، ایف بی آر کے محصولات کا تخمینہ 14131 ارب روپے ہے، وفاقی محصولات میں صوبوں کا حصہ 8206 ارب روپے ہو گا، وفاقی نان ٹیکس ریونیوکا ہدف 5147 ارب روپے ہے، وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 17573 ارب روپے ہے ۔

    پاور سیکٹر کے لیے 1 ہزار 36 ارب کی سبسڈی کی تجویز: ۔

    مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں پاور سیکٹر کے لیے 1 ہزار 36 ارب کی سبسڈی کی تجویز ہے، کے الیکٹرک کو ٹیرف ڈیفرینشل کی مد میں 125 ارب روپے، تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف ڈیفرینشل کی مد میں249 ارب سسبڈی دینے کی تجویز ہے، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے 40 ارب سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آزاد کمشیر کے لیے ٹیرف ڈیفرینشل کی مد میں 74 ارب روپے، پاور سیکٹر کی سبسڈی کی دیگر مدوں کے لیے 400 ارب روپے مختص کرنے، آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے لیے 95 ارب روپے سبسڈی دینے کی تجویز ہے ۔

    بلوچستان کے ایگریکلچرل ٹیوب ویلز کے لیے 4 ارب روپے کی سبسڈی دینے، بلوچستان میں کے الیکٹرک کے زیر اہتمام ٹیوب ویلز کے لیے 1 ارب روپے دینے اور پاکستان انرجی ریووالونگ فنڈ کے لیے 48 ارب روپے سبسڈی دینے کی تجویز ہے ۔

    شعبہ تعلیم کیلئے فنڈز مختص: ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 26 ملین سکول سے باہر بچے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، گیارہ نئے دانش سکولز کے قیام کے لیے 9.8 ارب روپے مختص کیے گیے ہیں، تعلیم کے اضافی منصوبوں کے لیے 18.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

    اعلیٰ تعلیم کی مد میں ایچ ای سی کو 170 منصوبوں کے لیے 39.5 ارب روپے فراہم کیے گئے، مالی سال 26-2025 میں سائنس و ٹیکنالوجی کی 31 سکیموں کے لیے 4.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پسماندہ علاقوں کے ہونہار طلبا کے لیے دانش سکولوں کے قیام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ 11 نئے دانش سکولوں کے قیام کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے، سندھ میں 2022 کے سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیرنو کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے، صحت کےشعبے میں 21 اہم منصوبوں کے لیے 14.3 ارب روپے اور وزیراعظم پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

    جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی: ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد اور 3.5 سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 فیصد سے کم کر کے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

    مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کیلئے خصوصی ریلیف الاؤنس: ۔

    مسلح افواج کے افسروں اور سپاہیوں کو خصوصی ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، یہ اخراجات مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ سے پورے کئے جائیں گے ۔

    تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ: ۔

    گریڈ ایک سے 22 تک کےوفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔

    اہل ملازمین کو 30 فیصد کی شرح سے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کی تجویز ہے، معذور ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار کیا جائے گا ۔

    4 سو ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد: ۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے چار سو ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ریونیو کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر ٹیکس عائد ہوںگے ۔

    الیکٹرک گاڑیاں حکومت کی ترجیح: ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نئے بجٹ میں انرجی وہیکل پالیسی پر عمل کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں، پٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی، الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشوں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے، تیل استعمال کرنے والی گاڑیوں کی فروخت اور درآمد پر انجن کیپسٹی کے مطابق لیوی عائد کی جائے گی ۔

    اسلام آباد میں جائیداد خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی میں کمی: ۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

    سپر ٹیکس کی شرح میں کمی: ۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ سالانہ آمدن والی کارپوریشن کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز ہے، جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔

    بی آئی ایس پی کےلیے716ارب روپےمختص : ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 716 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بی آئی ایس پی کی کوریج بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ مالی سال25-2024 کے دوران بی آئی ایس پی نے اہم کردار ادا کیا، 592 ارب روپے کے فنڈز سے 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو نقد امداد فراہم کی گئی، ایک کروڑ 16 لاکھ بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں مالی معاونت فراہم کی گئی۔

    چھوٹی گاڑیوں پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد: ۔

    نئے بجٹ میں 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا، اس کا مقصد پٹرول، ڈیزل اور ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانا ہے ۔

    غیر رجسٹرڈ کاروبار پر سزائیں مزید سخت: ۔

    غیر رجسٹرڈ کاروبار کیخلاف سخت سزاؤں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والے کا بینک اکاؤنٹ منجمد، جائیداد کی منتقلی پر پابندی ہوگی، سنگین جرائم پر کاروباری جگہ سیل اور سامان ضبط کیا جاسکے گا، متعلقہ فریق کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی بجٹ آج، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خصوصی علاقوں کے لیے 63 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
    Next Article مانسہرہ میں پولیس مقابلہ، مغوی کمسن بچہ پھوپھی سمیت بازیاب، دونوں اغواکار ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

    جون 12, 2025

    صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    جون 12, 2025

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

    جون 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

    جون 12, 2025
    پوٹھوہار

    صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    جون 12, 2025
    فیچرڈ

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

    جون 11, 2025
    پوٹھوہار

    واپسی شروع، جدہ سے حجاج کرام کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

    جون 11, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 2, 2025

    پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

    خاص خبریں

    پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

    جون 12, 2025
    پوٹھوہار

    صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    جون 12, 2025
    فیچرڈ

    بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

    جون 11, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.