زیادتی کا شکار ہونے والی سات سالہ بچی کے لواحقین نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے باہر احتجاج شروع کر دیا، اور ہسپتال میں نابالغ بچی کے علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نابالغ لڑکی کے دادا نے فراہم کی جانے والی طبی امداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال بچی کو مناسب علاج نہیں دے رہا۔متاثرہ بچی کے دادا نے انکشاف کیا کہ سات سالہ بچی شام کو باہر گئی تھی کہ نامعلوم شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P)، اورنگی ٹاؤن کے ایم پی اے بھی متاثرہ خاندان کی امداد کے لیے احتجاج میں شامل ہوئے۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کئے جانے والے علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برآں، ایم کیو ایم کے رہنما اعجاز نے واقعے میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں پولیس کی ناکامی پر تنقید کی۔