لکی مروت پولیس کے مطابق علاقہ لنڈیواہ روڈ پر پولیس گاڑی کو راستے میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا،بم پھٹنے سے پولیس گاڑٰ الٹ گئی اور دو اہلکار زخمی ہوئے ۔
پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے میں پولیس گاڑی کے ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جس کی شناخت کیلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رات کو تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر بھی دہشت گردوں نے حملے کیے تھے،پولیس کی بروقت کارروائی سے دونوں حملے پسپا ہوئے تھے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔