پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی حج پرواز نے درجہ حرارت میں اضافے کی وارننگ کے باعث ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پی آئی اے کے ذریعے حج کے لیے جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ پرواز کے دوران طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ طیارے کا رخ جدہ سے موڑ کر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کیا گیا اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا‘ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز کراچی سے جدہ کے لیے 10 بجے روانہ ہوئی: شام 00 بجے دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں زیادہ درجہ حرارت کی وارننگ ملی جس کے بعد پرواز کا رخ جدہ سے موڑ کر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کیا گیا۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد ہائی ٹمپریچر کی وارننگ ملی اور پرواز کو جدہ کی طرف موڑ دیا گیا۔