راولپنڈی مصریال روڈ پر ایل پی جی سلینڈر گیس کی دوکان پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ٹیم کی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 2 ریسکیو فائر ٹینڈرز اور 3 ایمرجنسی ایمبولینس نے آپریشن میں حصہ لیا۔ معلومات کے مطابق دھماکہ سیلنڈر ریفلنگ کے دوران ہوا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔