Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»آپ معدے میں بدہضمی، جلن ، تیزابیت، اور السر جیسی تکالیف میں مبتلا تو نہیں؟
    بلاگ مارچ 11, 2024

    آپ معدے میں بدہضمی، جلن ، تیزابیت، اور السر جیسی تکالیف میں مبتلا تو نہیں؟

    مارچ 11, 2024Updated:مارچ 11, 20244 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Expert Advice on Stomach Health and Nutrition"
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کیا آپ معدے میں بدہضمی، جلن ، تیزابیت، السر اور قبض جیسی تکالیف میں مبتلا تو نہیں؟ اس اہم موضوع پر کے ٹو ٹی وی کے پروگرام "جان ہے تو جہان ہے” میں "ڈاکٹر ذوالقرنین خان” کو مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر ذوالقرنین نے معدے کے سنگین مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بات کی۔

     ایچ پائیلوری

    ڈاکٹر نے ایچ پائیلوری کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک بیکٹیریا کی قسم ہے جو کہ آنتوں اور معدے کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیکٹیریا معدے اور چھوٹی آنت کے ٹشوز کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سوزش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جب کہ ایچ پائیلوری کی وجہ سے کچھ افراد کے معدے میں زخم بھی بن جاتے ہیں.

    یہ بیماری بیکٹیریا کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اس لیے اس کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ لیکن ایچ پائیلوری کے علاج کے یہ ادویات گیسٹروانٹرالوجسٹ یا کوئی دوسرا طبی معالج ہی تجویز کرے گا۔تاہم اینٹی بائیوٹک سے علاج کے دوران کچھ ایسی چیزوں یا غذاؤں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو اس علاج میں مفید ثابت ہوتی ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے لاحق ہونے والی علامات کی شدت کو کم کرتی ہیں۔

    معدے کی تیزابیت

    معدے کی تیزابیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تیزابیت کو دور کرنے کے لیے افطار میں تربوز، خربوزہ، پپیتہ اور گرما زیادہ کھائیں۔ ان سے معدے اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔ رمضان سے متعلق انھوں نے بتایا کہ سحری اور افطار میں انجیر کا استعمال کریں۔ دہی یا دودھ میں پانی ملا کر استعمال کرنے سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے۔ سالن میں لیموں ڈال کر کھائیں۔ یہ بھی ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ تیزابیت دور کرنے کے لیے ایک کپ دودھ میں چار کپ پانی ملا کر وقفے وقفے سے استعمال کریں

    ہاضمے کے مسائل

    توازن اور صحت مند غذا ہماری صحت کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ بہت سے لوگوں کو ہاضمے کا مسئلہ ہوتا ہے۔ جن کو خوراک ہضم کرنے میں کافی مشکل ہوتی ہے اس کی وجہ معدے کو خوراک کو ہضم کرنے کے لئے انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی غذائیں جو ہضم ہونے میں مشکل پیدا کرے اس کا استعمال ترک کردینا چاہیئے, تاکہ ہم اپنے ہاضمے کو تندرست بنا سکیں۔

    پیٹ میں گیس

    کھانا یا پینا پیٹ میں گیس بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے، جب کوئی فرد کچھ کھاتا یا پیتا ہے تو اس کے ساتھ کچھ مقدار میں ہوا بھی نگل لیتا ہے، جسے جسم ڈکار کی شکل میں خارج کرتا ہے یا وہ آنتوں میں جاکر گیس کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو ریح کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ یعنی گیس کا اخراج نظام ہاضمہ کی قدرتی سرگرمی ہے کیونکہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ معدے میں موجود بیکٹریا مختلف گیسوں میں تبدیل کردیتے ہیں، جسے جسم خارج کردیتا ہے.

    اکثر افراد کو پیٹ میں زیادہ گیس کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی غذا میں تبدیلیاں کرتے ہیں، جیسے گوشت چھوڑ کر صرف سبزیوں تک محدود ہوجانا، مختلف غذائی گروپس سے دوری اختیار کرلینا یا نئی غذاﺅں کو آزمانا۔ اس طرح کے کیسز میں چند دیگر علامات جیسے دل متلانا، بدہضمی، قبض یا ہیضے کا بھی سامنا ہوسکتا ہے جس کے دوران جسم نئی غذا کے لیے خود کو ڈھال لیتا ہے۔

    ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

    اکثر بہت زیادہ ریح کا اخراج کسی مخصوص غذا کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جسے جسم پوری طرح ہضم نہیں کرپاتا یا بہت تیزی سے کھانا اس کی وجہ ہوتی ہے، اس طرح کے کیسز میں عام طور پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، تاہم اگر اضافی گیس کے ساتھ چند دیگر علامات جیسے معدے میں درد، قے، متلی، شکم میں بہت زیادہ دباﺅ، اکثر ہیضہ یا قبض ہونا اور اچانک جسمانی وزن میں کمی کا سامنا ہو تو پھر آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر ضرور غور کرنا چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں تعلیم کے میدان میں شاندار کامیابی
    Next Article صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش
    Ume Roman

    Related Posts

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا، قانون ساز اسمبلی کے دو اہم اراکین پیپلز پارٹی میں شامل

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف

    جون 30, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    فیچرڈ

    کاغان: سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،میاں بیوی جاں بحق، بچہ زخمی

    جون 24, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025
    خاص خبریں

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.