جہلم کے ترکی ٹول پلازہ کے قریب مشتبہ منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں انسداد منشیات فورس (ANF) کے کم از کم تین اہلکار شہید ہو گئے۔
اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان کے مطابق، مشتبہ افراد جی ٹی روڈ پر سفر کر رہے تھے کہ انہیں ٹول پلازہ پر رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ سمگلروں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اے این ایف کی ٹیم تھوڑی دیر تعاقب کے بعد انہیں روکنے میں کامیاب ہو گئی جب ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار، لانس نائیک مظہر اور ایک شہری سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔ ایک جوان اور شہری موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دوسرے جوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔