عید کی شاپنگ کيلئے سکردو کے بازاوں اور ماکیٹوں میں رونقیں بڑھ گیئں، بچے، جوان اور خواتین سب نے بازاروں کا رخ کر لیا، ہر ایک اپنے اپنے انداز میں شاپنگ میں مصروف نظر آ رہا ہے ۔
سکردو سمیت بلتستان کے چاروں اضلاع میں عید کی خریداری زورشورسے جاری ہے ، خواتین، بچے، جوان سب عید شاپنگ میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔
کوئی سوٹ تو کوئی چپل کی خریداری میں مصروف ہے، کپڑوں کی دکانیں ہوں ،یا جوتوں کی ،جیولری شاپ یا پھر ریڈی میڈ گارمنٹس ہر جگہ لوگوں کا رش نظر آرہا ہے ۔
ایسے میں لوگ مہنگائی کا رونا بھی رو رہے ہیں کیونکہ بازاروں میں پڑی ہر چیز کا بھاو دو گنا بڑھ گیا ہے، اور اکثر لوگ مہنگائی کے باعث خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں ۔
شاپنگ سینٹروں کے علاوہ مٹھائی کی دکانوں اوربیکریوں پر بھی رش نظر آیا، سکردو میں عید کی خریداری کا یہ سلسلہ چاند رات کی آخری پہر تک جاری رہے گا ۔