Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    خاص خبریں

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»دوحہ:وزیراعظم کی ہنگامی دورے پر قطر آمد، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی
    بین الاقوامی ستمبر 11, 2025

    دوحہ:وزیراعظم کی ہنگامی دورے پر قطر آمد، اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، قطری قیادت اور عوام سے اظہار یکجہتی

    ستمبر 11, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Doha: Prime Minister arrives in Qatar on emergency visit, strongly condemns Israeli attack, expresses solidarity with Qatari leadership and people
    امت کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کے بعد قطر کا ایک روزہ ہنگامی دورہ کیا ،اور دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات کی ۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کو برادر ملک قطر کے خلاف اس حملے پر سخت تشویش ہے ،یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں بلکہ یہ قطر کی سالمیت کی بھی سریخ کالف ورزی ہیں ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، بھائی چارے کے اس جذبے کے تحت پاکستان اس مشکل وقت میں عزت مآب امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ۔

    وزیراعظم نے قطری قیادت کو اس بلاجواز اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اسرائیل کے اس وحشیانہ اور گھناؤنے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو فوری روکنا ہوگا اور امت کو اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے ۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں قطر کے ذمہ دارانہ و تعمیری ثالثی کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کی ایسی کارروائیوں کا مقصد واضح طور پر علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور جاری سفارتی اور انسانی کوششوں کو خطرہ ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قطر کی درخواست پر پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بات کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ۔

    انہوں نے 15 ستمبر کو غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے قطر کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان نے OIC کو اس سربراہی اجلاس کے شریک اسپانسر اور شریک انعقاد کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔

    وزیر اعظم نے رواں سال کے آغاز میں ہندوستان کی پاکستان پر بلاجواز جارحیت کے دوران پاکستان کے لئے قطر کی بھرپور حمایت پر عزت مآب امیر کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کو فروغ دینے، بین الاقوامی قانون کی پاس داری اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔

    اس دورے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر کے امیر نے اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ کا دورہ کرنے کے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد کا شکریہ ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II کا گندم اور آٹے کے ہول سیل ڈیلرز کے گوداموں کا دورہ
    Next Article اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    پاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

    اکتوبر 22, 2025

    اسلام آباد: نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ریپ میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    خاص خبریں

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ

    اکتوبر 22, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر 2 دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان

    اکتوبر 15, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    کھیل

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025
    پوٹھوہار

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    خاص خبریں

    ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں ڈھوڈیال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.