ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کی جانب سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔
ایبٹ آباد( مہر سیماب) تقریب پولیس کلب ایبٹ آباد میں منعقد کی گئی جس میں کمشنر ہزارہ سید فیاض شاہ، پولیس افسران و ضلعی افسران نے شرکت کی ۔
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے اپنے تعیناتی کے دوران اپنے فرائض بہادری ایماندری اور محنت سے سرانجام دیئے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں افسران نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات اٹھائیں جو قابل تحسین ہیں،اسکے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کیلئے سہولت مراکز، ٹریفک لائسینس برانچ کے نئی بلڈنگ کی تعمیرات دونوں افسران کے احسن اقدامات ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں افسران نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کیلئے ہر ممکنہ تحفظ کو یقینی بنایا ہے ۔
ڈی آئی جی ہزار کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور عوام دوستی کے جذبے کے تحت ایسے عملی اقدامات کیے ہیں جن سے نہ صرف جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بھی مزید بحال ہوا ہے ۔
ناصر محمود ستی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی انتھک محنت، بروقت کارروائیوں اور عوامی خدمت کے جذبے نے پولیس فورس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔دونوں افسران کی بہترین ٹیم ورک اور یادگار لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ۔


