Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سردی کی میں مزید اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا

    جنوری 11, 2026
    کھیل

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک،جھڑپ میں 7 اہلکار شہید
    فیچرڈ اکتوبر 11, 2025

    ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک،جھڑپ میں 7 اہلکار شہید

    اکتوبر 11, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    DI Khan: Attack on police training school, 6 terrorists killed, 7 personnel martyred in clash
    رات گئے آپریشن مکمل کیا گیا، جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا، پولیس حکام
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ڈی آئی خان کے علاقے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر دہشتگردوں نے  بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ جھڑپ میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ۔

    ڈی آئی خان: پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا ، حملے کے بعد رات گئے آپریشن مکمل کیا گیا، جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سکلو پر حملہ کرنے والے 6 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 7 اہلکار شہید ہوئے ۔

    ڈی پی او  کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے ۔

    سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا ۔

    یہ بھی بتایا گیا کہ 7 زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریننگ سنٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔

    ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے ۔

    انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترجمان پاک فوج نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کے پیچھے وجوہات بتادیں
    Next Article اٹک میں 35 تولے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کی چوری، ملزمان گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    سردی کی میں مزید اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا

    جنوری 11, 2026
    کھیل

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی

    جنوری 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 9, 2026

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کا کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

    پوٹھوہار

    بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ نے کلاس فیلو کے خلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    جنوری 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    سردی کی میں مزید اضافہ، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا

    جنوری 11, 2026
    کھیل

    پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی

    جنوری 11, 2026
    پوٹھوہار

    اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق، 11زخمی

    جنوری 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.