گلگت بلتستان میں ششپر گلیشئیر پگھلنے کے ساتھ تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، ہنزہ میں دریائی و زمینی کٹاؤ سے 15 سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ۔
گلگت ؛ صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ششپر گلیشئیر پگھلنے کے ساتھ تباہی کا سلسلہ جاری ہے، حسن آباد ہنزہ میں دریائی و زمینی کٹاؤ سے 15 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنزہ حسن آباد میں نظام زندگی مفلوج ہوگئی، پانی کا بہاؤ بڑھنے سے شاہراہ ریشم کا مزید حصہ پانی میں بہہ گیا ۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ قراقرم ہائی وے جزوی طور پر ایک اور مقام پر بند ہوگئی ہے، دریائی و زمینی کٹاؤ کی شدت سے حسن آباد کے لوگوں نے درجنوں گھر خالی کر دیے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زمینی کٹاؤ کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو خود اکھاڑ کر ضرورت کا مٹیریل اٹھانا شروع کیا ہے،حکومت نے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کیا ہے ۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔