ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں لینڈ مافیا ایکٹو ہے جو محکمہ مال کے راشی اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت اور گٹھ جوڑ کے ذریعے عوام کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کر رہے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق لینڈ مافیا نے محکمہ مال کے ساتھ ملی بھگت کرکے جعلی انتقالات کے ذریعے عوام کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے چارج سنبھالتے ہی لینڈ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے لینڈ مافیا ان کے خلاف ہوگیا ہے اور چاہتا ہے کہ ان کا تبادلہ ہو، عوام ڈپٹی کمشنر گلگت کے اقدامات کی ستائش کر رہے ہیں، اب تک ڈپٹی کمشنر کئی جعلی انتقالات کو منسوخ کر چکے ہیں اور مزید انتقالات کی منسوخی جاری ہے۔