ڈیپٹی چیرمین سینٹ سیدال خان ناصر خیبرنیٹورک کویٹہ سینٹر تشریف لائے جہاں انہوں نے سینٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر سیدال خان ناصر نے خیبر نیٹ ورک کی جانب سے پشتو اور دیگر زبانوں کی ترویج و ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔اس کے ساتھ ہی سیدال خان ناصر نے خیبر نیٹ ورک کی ٹیم کی جدو جہد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔سیدال خان ناصر نے ادارے کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر نیٹ ورک جیسے ادارے ملک کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مزید براں انہوں نے ادارے کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خیبر نیٹ ورک کی ٹیم کو مستقبل میں ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔