Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
    خاص خبریں جنوری 17, 2025

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    جنوری 17, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کو 14سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی سمیت بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا اور نیب پراسیکیوشن ٹیم بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔ جج ناصرجاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 7سال قید کی سنا دی۔ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

    عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پربانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید اور بشریٰ بی بی کو مزید 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھائی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

    یاد رہے ریفرنس کا فیصلہ تین بار مؤخر کیا جاچکا ہے، عدالت نےفیصلہ گزشتہ برس اٹھارہ دسمبرکو محفوظ کیا تھا تاہم فیصلہ سنانے کیلئے پہلے23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ دی گئی تاہم فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔

    خیال رہے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

    نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

    عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

    ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

    عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد کے تمام سی این جی اسٹیشنز 4 روز کے لیے بند
    Next Article پاکستان آئل فیلڈ کھوڑ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے 2 افغان گرفتار
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    پوٹھوہار

    آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت ، خیریت دریافت کی

    مئی 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 6, 2024

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    بلاگ

    حال ہی میں ایک صحافی اور سائبر کرائم ریسرچر عنبرین چوہدری جو بلیک میلن٘گ پر…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وادی کاغان میں این ایچ اے حکام سیاحوں کیلئے سڑکوں سے گلیشئیر ہٹانے میں مصروف

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

    مئی 13, 2025
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.