ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے منگلا کینٹ کے علاقے میں امام بارگاہ حسینی اور امام بارگاہ زینبیہ میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے دورے کا مقصد محرم کے دوران پرامن اور منظم ماحول کو یقینی بنانا تھا۔
دورے کے دوران ڈی سی جہلم نے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور جلوسوں کے شرکاء سے ملاقات کی اور امن و امان برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے انہیں حفاظتی اقدامات اور دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔
ڈی سی اور ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی بڑھانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قریبی عمارتوں پر سنائپرز کی تعیناتی کی ہدایت کی۔ حکام نے محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے تمام حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔