Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»چوکی سماہنی میں خطرناک ملزم حوالات توڑ کر فرار
    خاص خبریں مارچ 26, 2025

    چوکی سماہنی میں خطرناک ملزم حوالات توڑ کر فرار

    مارچ 26, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    چوکی سماہنی میں پیش آیا ایک سنسنی خیز واقعہ! خطرناک چور حوالات توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، لیکن عوامی تعاون نے ایک بار پھر قانون کے ہاتھ مضبوط کر دیے۔

    مشہور ٹریکٹر چور، شفیق عرف شیقا، جو مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، کئی ماہ کی محنت کے بعد ایک ہفتہ قبل چوکی سماہنی پولیس کے ہتھے چڑھا۔ لیکن اتوار اور پیر کی درمیانی شب، رات ایک بجے، وہ پولیس حوالات کے اندر موجود واش روم کے پائپ کو توڑ کر، اس کے ذریعے تالہ کھول کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حیران کن طور پر، اس نے اتنی چالاکی سے یہ سب کیا کہ حوالات میں موجود دیگر قیدیوں کو بھی کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ ملزم کے فرار کی اطلاع ملتے ہی ایس پی بھمبر چوہدری آمین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ چوکی سماہنی میں ڈیوٹی پر معمور پولیس آفیسران اور دیگر عملے کو معطل کر دیا اور فوری طور پر نیا عملہ تعینات کر دیا۔ پولیس نے پورے علاقے میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں لگا دیں اور ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
    35 گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد، پیر گلی کے رہائشی اور صحافی چوہدری جاوید اختر کی حکمت عملی کے باعث عوامی تعاون سے ملزم کو سہار کے مقام پر دبوچ لیا گیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، اور ملزم کو گرفتار کر کے پہلے پولیس چوکی پیر گلی اور پھر تھانہ سماہنی منتقل کر دیا گیا۔
    ملزم کی دوبارہ گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور بڑی تعداد میں لوگ تھانے کے باہر جمع ہوگئے۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ عوام نے شیقا کی گرفتاری میں کردار ادا کیا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی متاثرین نے اسے فیصل آباد سے چالاکی سے بلوا کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اب پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے کہ آخر ملزم نے حوالات سے فرار ہونے کا اتنا منظم منصوبہ کیسے بنایا، اور اس میں کسی اندرونی مدد کا امکان تو نہیں؟ جلد ہی اس ڈرامائی فرار اور گرفتاری کی مکمل کہانی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی خطرناک ملزم قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے۔
    چوکی سماہنی میں ہونے والی اس سنسنی خیز گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایبٹ آباد میں 30 مارچ سے 5 اپریل تک دفعہ 144 نافذ
    Next Article گلگت بلتستان کے دریاوں میں پانی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.