Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

    اگست 27, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

    اگست 27, 2026
    تعلیم

    سندھ کے نجی سکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

    اگست 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»امن»سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک
    امن جولائی 18, 2026

    سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک

    جولائی 18, 2026Updated:جولائی 18, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک کردیا۔

    ترجمان نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کو اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ذریعے مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ مطلوب خارجی دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ولد سدو زئی عرف الو زئی، سکنہ منیز آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، جو سی ٹی ڈی کے شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دیگر مقدمات میں مطلوب تھا، علاقہ کورائی، حدودِ تھانہ شورکوٹ میں موجود ہے۔

    مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیم نے 18 جولائی 2026 کی علی الصبح ٹانک۔ڈیرہ اسماعیل خان روڈ، کورائی کے مقام پر ایک ٹارگٹڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔

    کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گھیرے میں لے کر متعدد بار ہتھیار ڈالنے کے لیے پکارا گیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس نے سرنڈر کرنے کے بجائے سی ٹی ڈی ٹیم پر بے فائرنگ شروع کر دی۔

    حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں خارجی خالد عرف کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاک خارجی نے 17 مارچ 2025 کو کانسٹیبل محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر شہید کیا تھا۔

    اس کے علاوہ وہ لوکل پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    وہ اپنی اصل شناخت چھپا کر، روپ بدل کر نقل و حرکت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے میں مہارت رکھتا تھا۔

    ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔

    اس کے سہولت کاروں، مالی معاونین، لاجسٹک سپورٹرز اور معاون نیٹ ورکس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

    ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول، ایک عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد اسمارٹ فون برآمد ہوا، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    اسلحہ برآمدگی انٹیلیجنس آپریشن ٹانک ٹی ٹی پی خیبر پختونخوا دہشت گردی ڈیرہ اسماعیل خان سکیورٹی آپریشن سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی سوات ٹیم سی ٹی ڈی کارروائی قانون نافذ کرنے والے ادارے کانسٹیبل محمد علی کورائی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان حکومت اور کوئٹہ دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا
    Next Article پاکستان نے بھارتی جہازوں پر عائد فضائی حدود کی پابندیوں میں 24 اگست تک توسیع کردی
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

    اگست 27, 2026

    پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

    اگست 27, 2026

    سندھ کے نجی سکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

    اگست 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

    اگست 27, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

    اگست 27, 2026
    تعلیم

    سندھ کے نجی سکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

    اگست 27, 2026
    امن

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں: وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    اگست 27, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 24, 2026

    آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کا کلین سویپ، 8 میں سے 6 نشستیں جیت لیں

    آزاد کشمیر

    مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ…

    ٹیکنالوجی

    وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے تعاون سے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز

    اگست 27, 2026
    ٹرانسپورٹ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات، نئے رننگ رومز کا افتتاح

    اگست 22, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا

    اگست 27, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا

    اگست 27, 2026
    تعلیم

    سندھ کے نجی سکولوں کے لیے فائر سیفٹی کے حفاظتی اقدامات لازمی قرار

    اگست 27, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.