Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، 50 حملہ آور ہلاک، متعدد زخمی
    فیچرڈ اکتوبر 15, 2025

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، 50 حملہ آور ہلاک، متعدد زخمی

    اکتوبر 15, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Cowardly attacks by Afghan Taliban in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan foiled, 50 attackers killed, many injured
    سپین بولدک میں 20 اور کرم میں 30 تک حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے علاقے سپن بولدک اور خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کُرم  میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور دیگر دہشتگردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، اس دوران دشمن کی کئی چیک پوسٹیں اور ٹینک بھی تباہ کیے گئے ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 اکتوبر 2025 کو علی الصبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، اس دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  افسوسناک طور پر افغان طالبان نے اپنی جانب واقع پاک۔افغان دوستی گیٹ کو بھی تباہ کر دیا، جو باہمی تجارت اور سرحدی قبائل کے روایتی حقوق کے بارے میں ان کی سوچ کا واضح عکاس ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے جوابی کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، صورتِ حال تاحال برقرار ہے، فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کے مزید جتھوں کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپن بولدک کا واقعہ منفرد یا الگ نوعیت کا نہیں ہے، 14 اور 15 اکتوبر کی شب افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کُرم سیکٹر میں پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے پاکستانی فورسز نے بہادری سے پسپا کر دیا تھا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچا اور دشمن کی 8 چوکیوں کے علاوہ 6 ٹینک بھی تباہ کیے گئے جبکہ 25 سے 30 دہشت گرد مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد الزامات کہ حملہ پاکستان نے شروع کیا، سراسر جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے، یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے پاکستانی چوکیوں یا سازوسامان کے قبضے کے جھوٹے دعوے کیے جاتے رہے ہیں ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کی گمراہ کن تشہیر کو بنیادی حقائق کی جانچ سے باآسانی بے نقاب کیا جا سکتا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے آخر میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا ۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم پاکستان کی فورسز چوکس اور الرٹ ہیں ۔

    واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی تھیں، جب کابل نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے رواں ہفتے افغان دارالحکومت پر فضائی حملے کیے تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلاہور: پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے ہرادیا
    Next Article پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر 2 دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    دسمبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

    دسمبر 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر ورده سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار

    دسمبر 9, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    دسمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    گلگت بلتستان میں انتخابات کیلئے شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی

    دسمبر 12, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد کی مسلم کالونی میں آپریشن، 200 ارب روپےمالیت کی سرکاری اراضی واگزار

    دسمبر 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.