ٹرنسپوٹر مالکان کی جانب سے زائد کرایہ طلب کیئے جانے کے خلاف شکایت پر بڑے ضلعی انتظامیہ نے کمرکس لی ۔
اسلام آباد میں عید سے قبل مسافروں کی جیبوں پر ڈاکے مارنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آ گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ انٹر سٹی بس اڈوں پر ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار کے آگے دیوار بن گئی۔ بس اڈوں پر نوبت گرفتاریوں تک پہنچ گئی ۔کئی اڈوں پر چھاپے پڑے، ایک بس کو جرمانہ ہو گیا۔محسن نقوی جب لاہور میں نگراں وزیر اعلی تھے تو انہوں نے لاہور کے بس اڈوں پر عید کے دوران مسافروں کو لوٹنے کی مکروہ روایت رکوا دی تھی اور اب وہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ ہیں تو اسلام آباد میں بس اڈوں پر عید کے لئے گھروں کو جانے والے مسافروں کو لوٹنے کے عادی ٹرانسپورٹروں کی عادات ان کے لئے ڈرانا خواب بن گئی ہے۔
عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے وصول کرنے کا سلسلہ روکنے کے لئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بس اڈوں پر نگرانی سخت کر دی۔ فیض آباد، 26نمبر سمیت تمام بس اڈوں پر اسسٹنٹ کمشنرز نے چھاپے مارے۔ کراچی کمپنی بس اڈے پر اورچارجنگ کرنے والی گاڑی کو 5 ہزار روپیہ جرمانہ کردیا گیا۔فیض آباد بس ٹرمینل پر انسپکشن کی گئی۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس ہمہ وقت بس اڈوں پر موجود رہیں۔ ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن نے واضح کیا کہ پردیسیوں کا باوقار انداز میں واپسی کا سفر اسلام آباد انتظامیہ کا ٹاسک ہے۔ شہری مقررہ کرائے سے ایک روپیہ بھی زائد ادا ہرگز نہ کریں۔زائد کرایہ طلب کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شکایت موقع پر موجود اے سی سے لازمی کریں۔