ایک افسوسناک واقعے میں، نواب شاہ کے نواب ولی محمد اسٹاپ کے قریب پولیس وین ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار کھنڈ کوٹ سے سکرنڈ کمانڈو سینٹر میں ٹریننگ کے لیے جارہے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ٹریلر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔