Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین کو کھلے عام سنگین دھمکیاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کل الیکشن کمیشن طلب

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں پر زمین تنگ کردی گئی، مزید 7 دہشتگرد مارے گئے

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 20, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»وزیراعلیٰ جی بی کا ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی کا عندیہ
    خاص خبریں مئی 15, 2025

    وزیراعلیٰ جی بی کا ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی کا عندیہ

    مئی 15, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت محکمہ برقیات کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے ٹارگٹڈ منصوبوں کیلئے مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    ناقص منصوبہ بندی اور محکمہ برقیات کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاور کے بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہوئے ہیں، محکمے کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے دیئے جانے والے ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ٹارگٹڈ منصوبوں کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سکردو میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

    وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ سولر پاور پروجیکٹ کا آغاز سکردو سے کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری برقیات کو ہدایت کی کہ جو منصوبے ٹھیکیداروں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے التواء کا شکار ہیں ان ٹھیکیداروں کے خلاف بغیر کسی رعایت کے سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے پاور کے زیر التواء بیشتر منصوبے مکمل ہوئے ہیں جن کی وجہ سے سسٹم میں اضافی بجلی شامل ہوئی ہے۔

    گزشتہ سال گلگت میں گرمیوں کے موسم میں 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اس سال محکمے کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری برقیات نے محکمہ برقیات کے ٹارگٹڈ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بگروٹ ہمارن3.2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ اورگیس بالا ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

    بیرگل پاور پروجیکٹ ٹائم لائن کے مطابق کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اس منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ چپورسن ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ ،دو میگاواٹ تانگیر پاور پروجیکٹ اور دو میگاواٹ رائیکوٹ مٹھاٹ پاور پروجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ایک میگاواٹ بٹوگاہ پاور پروجیکٹ کی تاخیر پر متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

    16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ کا کام اگست تک مکمل کیا جائے گا جس کے بعد گلگت میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔ 26میگاواٹ شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ ہنزل پاور پروجیکٹ میں غیر ضروری تاخیر سے بچنے کیلئے متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے تحت کام شروع کرنے کے احکامات دیئے تھے جس میں تاخیر کی وجہ سے فیصلہ کیا ہے کہ متعلقہ کمپنی کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے چیئرمین ریفارمز کمیٹی و ممبر اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں متاثرین 18میگاواٹ پاور پروجیکٹ نلتر کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئی جس کے مطابق 2019 میں صوبائی سیکریٹری وحید شاہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سفارشات پر عملدرآمد کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متاثرین 18 میگاواٹ نلتر پاو ر پروجیکٹ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منصوبہ شامل کرنے کے احکامات دیئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآرپی اور راولپنڈی آج تھانہ صدر تلہ گنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے
    Next Article آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ: تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین کو کھلے عام سنگین دھمکیاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کل الیکشن کمیشن طلب

    نومبر 20, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں پر زمین تنگ کردی گئی، مزید 7 دہشتگرد مارے گئے

    نومبر 20, 2025

    ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین کو کھلے عام سنگین دھمکیاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کل الیکشن کمیشن طلب

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں پر زمین تنگ کردی گئی، مزید 7 دہشتگرد مارے گئے

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    پاک بھارت جنگ میں پاکستان فتحیاب اور بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی رپورٹ

    نومبر 19, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    نومبر 18, 2025
    خاص خبریں

    نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد

    نومبر 18, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین کو کھلے عام سنگین دھمکیاں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کل الیکشن کمیشن طلب

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں پر زمین تنگ کردی گئی، مزید 7 دہشتگرد مارے گئے

    نومبر 20, 2025
    خاص خبریں

    ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.