چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 22 یا 23 جون کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سرفراز نے کہا کہ سپر ہائی وے کے آس پاس کے علاقوں میں بارش متوقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں "معمول سے زیادہ” بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گزشتہ چند ہفتوں سے موسم خشک اور گرم رہا تاہم لاڑکانہ، شکارپور، شہدادکوٹ، جیکب آباد اور صوبے کے دیگر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے یہ سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔
۔علاوہ ازیں چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سندھ میں 5 یا 6 جولائی کے بعد مون سون شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ پنجاب اور کشمیر میں 29 یا 30 جون سے شروع ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں، ایک موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا تھا کہ پاکستان بھر میں مون سون کا موسم 27 جون سے 4 جولائی تک شروع ہو سکتا ہے۔ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے جنوبی علاقوں میں اس سال معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔