پنڈی گھیب کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، تیز رفتاری اور دھند کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تقریباً 80 فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے ۔
چکوال: پنڈی گھیب میں دھند کے باعث سی پیک بند ہونے پر جی ٹی روڈ کا متبادل راستہ اختیار کرنے والی اسلام آباد سے کراچی جانے والی مساف بس کو حادثہ پیش آیا ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 27 مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ دھند کے باعث کم حدِ نگاہ کم ہونا اور تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ ضیاء احمد ولد محمد رفیق کوٹلی ستیاں، 56 سالہ عبدالستار ولد محمد شفیع ملتان اور 33 سالہ محمد اسحاق ولد محمد نواز لودھراں شامل ہیں ۔
زخمیوں میں 33 سالہ محمد عباس ملتان، 26 سالہ ایمان فاطمہ بہاولپور، 38 سالہ شکیل کراچی، 26 سالہ اسماء بتول کراچی، 29 سالہ عقیل شہزاد خانیوال، 45 سالہ شاہد حسین ملتان، 15 سالہ محمد حسین، 30 سالہ زین فاروق لیہ، 31 سالہ مریم نور لیہ ،35 سالہ ازرم نور خانیوال، 30 سالہ علیزہ ازرم خانیوال، 27 سالہ داؤد بہاولپور، 43 سالہ داؤد ولد زمان خان بہاولپور، 25 سالہ عابد علی سوات، 32 سالہ حسیب ارشد ملتان، 29 سالہ محمد احمد ملتان، 41 سالہ شیر احمد ملتان، 20 سالہ مناہل فاطمہ ،60 سالہ محمد اظہر، 40 سالہ محمد عباس، 29 سالہ محمد اظہر ولد تاج محمد رحیم یار خان،31 سالہ جہانگیر سرور رحیم یار خان، 32 سالہ شکیل احمد راولپنڈی، 24 سالہ محمد اسلام بہاولپور، 16 سالہ محمد احمد بہاولپور، 50 سالہ محمد اظہر بہاولپور، 60 سالہ محمد اظہر ولد محمد مصطفیٰ شامل ہیں ۔


