حضرو میں زمین کے تنازعے پر خون کی ہولی کھیلی گئی ،پولیس کے مطابق زوہیب خان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس سے باپ دو بیٹوں سمیت قتل ہو گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حاجی محمد الیاس، ان کے بیٹے بختیار اور محمد جنید شامل ہیں، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں ۔
واردات کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی اور تفتیش شروع کردی، جبکہ تینوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔