Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

    مئی 3, 2026
    فیچرڈ

    سکردو میں تین روزہ’’معرکۂ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    مئی 3, 2026
    فیچرڈ

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرنا انتہائی مشکل ترین ہے، حریت رہنما عبدالحمید لون

    مئی 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، وزیراعظم
    خاص خبریں مئی 31, 2025

    اگلے مالی سال میں ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، وزیراعظم

    مئی 31, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Balochistan's share in the Rs1,000 billion development program in the next fiscal year will be Rs250 billion, says Prime Minister
    ہماری افواج نے ہندوستان کو ایسی شکست دی کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    بلوچستان کے معاملے پر کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی  اعلیٰ حکام شریک ہوئے، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت دے دی ۔

    گرینڈ جرگہ اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ممنوں ہوں کہ جرگہ میں شرکت کا موقع ملا، معرکہ حق میں کامیابی پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، مخالف اس کامیاب سے سہم گئے ہیں اور ہمارے دوستوں کا حوصلہ آسمان سے باتیں کررہا ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج نے ہندوستان کو ایسی شکست دی کہ وہ ساری عمر یاد رکھے گا، ہم نے 1971ء کا بدلہ لے لیا، جب ملک ایٹمی قوت بنا تو دنیا نے دیکھا کہ ہم نے چھ دھماکے کرکے دشمن کے اوسان خطا کردیے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کو اگر کوئی گلہ ہے تو بھائیوں کے ساتھ بھائی بن کر اسے طے کرنا چاہیے، دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں انہیں پاکستان کی ترقی نہیں بھاتی ان کا راستہ آپ کو ناکام بنانا ہے، وہ کیا نقائص ہیں جنہیں آپ کے مشورے سے دور کیا جاسکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سائن ہوا وہ ہرگز سائن نہ ہوتا اگر پنجاب اپنے حصے سے فنڈز نکال کر بلوچستان کی ڈیمانڈ پوری نہ کرتا، پنجاب نے اپنا حصہ ڈالا تو یہ این ایف سی منظور ہوا یہ احسان نہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تو ہم نے اس رقم سے بلوچستان کی سڑکیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو آسانی ملے اسی طرح بلوچستان کے کسانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملات بھی ہیں ۔

    انہوں نے جرگے میں موجود بلوچستان کے عمائدین سے کہا کہ آپ کی کوئی شکایات ہوں گی ہمارے سرآنکھوں پر، مگر دہشت گردوں کو درندگی کے سوا کچھ نہیں آتا، جو لوگ بھٹک گئے ہیں انہیں واپس لانے کے لیے ہم سب کو بہترین کاوش کرنی ہوگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری حکومت میں بلوچستان کے صوبے کے ساتھ ناانصافی کا کوئی تصور نہیں کرسکتا، بلوچستان کے عمائدین بیٹھیں مل کر بات کریں ہمیں بتائیں وہ کون سی خرابیاں ہیں جنہیں ہم دور کریں گے بات کرنے سے ہی کنبہ خوشحال ہوتا ہے ۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال ایک ہزار ارب کے ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کا حصہ 250 ارب روپے ہوگا، یہ فنڈ شفافیت کے ساتھ خرچ کیے جائیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
    Next Article جنوبی ایشیا میں ایٹمی تصادم کا خطرہ موجود ہے،چيئرمين جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

    مئی 3, 2026

    پاکستان کا کردار قابل ستائش، مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر رضا امیری

    مئی 3, 2026

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

    مئی 3, 2026
    فیچرڈ

    سکردو میں تین روزہ’’معرکۂ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    مئی 3, 2026
    فیچرڈ

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرنا انتہائی مشکل ترین ہے، حریت رہنما عبدالحمید لون

    مئی 3, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان کا کردار قابل ستائش، مذاکرات میں پیشرفت امریکی رویے میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایرانی سفیر رضا امیری

    مئی 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مئی 3, 2026

    سکردو میں تین روزہ’’معرکۂ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    فیچرڈ

    سکردو میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام تین روزہ “معرکۂ حق جشنِ…

    امن

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026
    فیچرڈ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    مئی 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

    مئی 3, 2026
    فیچرڈ

    سکردو میں تین روزہ’’معرکۂ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز

    مئی 3, 2026
    فیچرڈ

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرنا انتہائی مشکل ترین ہے، حریت رہنما عبدالحمید لون

    مئی 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.