آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف جمعرات کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات چیت کے لیے اسلام آباد میں پہنچے۔
آمد پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔