مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کے لیے آزاد جموں و کشمیر میں 5 دسمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حالیہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی حکمت عملی اپناتے ہوئے ہڑتال کی کال دی ہے۔ راولاکوٹ اور میرپور میں ہونے والی حالیہ گرفتاریوں کے بعد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق، مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ یاد رہے کہ نئے صدارتی آرڈیننس کے تحت احتجاج کے لیے انتظامیہ کی پیشگی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس پر عوامی حلقے شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔