ہوبارٹ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز میں وائٹ واش کر لیا، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوور میں بآسانی حاصل کرلیا ۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 117 رنز بناکر آوٹ ہوئی ،پاکستان کی جانب سے بابراعظم اعظم نے سب سے زیادہ 41 رنز کی اننگز کھیلی ۔
حسیب اللہ 24،شاہین شاہ آفریدی 16،عمران خان 10 اور صاحبزادہ فرحان 9 رنز بناکر نمایاں رہے ۔تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت نائب کپتان سلمان علی آغا نے کی جبکہ محمد رضوان میچ میں شریک نہیں ہوئے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایرون ہارڈی نے 3، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کیا اور یوں سیریز میں پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش شکست دیدی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹوئنس نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی د جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
شاندار بیٹنگ پر مارکس سٹوئنس میچ اور سپنسر جانس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ون ڈے سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دی تھی ۔