اٹک میں حضرو کے گاؤں شینکہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی۔
حضرو کے علاقے شینکہ میں ایک تاجر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی۔ متاثرہ تاجر مال خریدنے کے لیے جا رہا تھا جب ڈاکوؤں نے اسے تلاشی کے بہانے روک لیا۔
ملزمان نے پولیس کی ٹوپیاں پہنی ہوئی تھیں اور وہ ایک سفید رنگ کی XLI گاڑی میں سوار تھے۔ ان کے پاس وائرلیس سیٹ بھی موجود تھا، جس کے ذریعے انہوں نے اپنی کارروائی کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں تاجر سے رقم چھیننے کے بعد فوری طور پر فرار ہو گئے۔
یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا ہے، جبکہ مقامی پولیس اس ڈکیتی کی تفتیش میں مصروف ہے۔