اٹک: پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلہ کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین نے احتجاج شروع کردیا ۔
مظاہرین کے ڈی سی آفس کے سامنے حکومت مخالف شدید نعرے بازی، مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ممکنہ نجکاری کے باعث لاکھوں ملازمین کی نوکریاں داو پر لگ گئیں، ہمیں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیاگیا توملک گیر احتجاج کریں گے۔مظاہرین،ملازمین کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا رہا ۔