اٹک میں 35 تولے طلائی زیورات اور 4لاکھ روپے کی چوری میں ملوث مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا کزن نکلا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
اٹک: تھانہ صدر کی حدود اٹک میں تین ماہ قبل ہونی والی سال کی سب سے بڑی چوری کرنے والے 3 مرکزی ملزمان پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیے ۔
ملزمان نے نواحی علاقہ ڈھوک جوندہ کے رہائشی تیمور حسن نامی شہری کے گھر سے تالے توڑ کر35 تولے سونا، 4لاکھ روپے نقد، سیونگ سرٹیفکیٹس اور دیگر قیمتی اشیا چوری کرلی تھیں ۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر تفتیش کا آغاز کیا تو ہوشربا انکشافات سامنے آئے، چوری کا ماسٹر مائنڈ مدعی مقدمہ کا اپنا کزن نکلا جس نے مدعی مقدمہ کو دھوکے سے فیملی سمیت سیرو تفریح کے لیےکشمیر بھیج کر اس کے گھر سے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوری کی واردات کروائی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش دس لاکھ مالیت کا سونا اور فروخت شدہ طلائی زیورات کی رقم 82 لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔