جنڈ میں انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گوجرانونالہ سے خیبر پختونخوا میں مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، بڑی کھیپ پکڑی گئی ۔
جنڈ: پٹرولنگ پولیس خوشحال گڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے خیبر پختونخوا کی جانب 10 ڈرموں میں چھپا کر مضر صحت گوشت سپلائی کیا جا رہا تھا ۔
پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی طفیل خٹک نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں مضر صحت گوشت برآمد ہوا، انہوں نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا اور فوڈ اتھارٹی اٹک کو اطلاع دی ۔
اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا اور فوڈ اتھارٹی اٹک کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت گوشت کو دریا برد کر دیا، بعد ازاں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔


