برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ استورکی سڑکیں بحال کردی گئیں جبکہ برفانی تودوں کے گرنے کی وجہ سے شونٹھر ، گریس، سرگن اور لوات بالا کی سڑکیں ابھی تک کھولی نہیں جا سکیں تاہم ریسکیو اہلکار سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب وادی لیپہ میں دوبارہ برفباری شروع ہوگئی ہے، مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل مری اور گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سیاحوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔