پیرس اولمپکس2024کےگولڈ میڈلسٹ اور فخر پاکستان ارشد ندیم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہےـانہوں نے 100 طالبعلموں کے لیے لیپ ٹاپ بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہےـ
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم نے گورنر سندھ کے ساتھ کراچی میں ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران 100 طلبہ وطالبات کے لیے لیپ ٹاپ بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ آنے والے وقت میں وہ کراچی میں اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ارشد ندیم نے کہا کہ وہ 2028 اور 2032 کے اولمپکس میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے خواہشمند ہیں ـ
ارشد ندیم نے اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر طویل تھرو کر کے اولمپک کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا اورپاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل بھی جیتا۔
ارشد ندیم کو وطن واپسی پر وفاقی حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز دینے کے علاوہ 15 کروڑ نقد انعام، پنجاب حکومت کی جانب سے 10 کروڑ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔