اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پیش کی ۔
اجلاس میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت ایوان اور عوام اعادہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یہ ایوان دہشت گردی کے خلاف فورسزکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔
قراردار میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا اعادہ کرتا ہے ۔