الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق اہم ترین فیصلے کئے گئے۔
۱۔الیکشن کمیشن نے پولنگ بوتھس میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
۲۔ اجلاس میں کاغذات نامزدگی منظور کرنے سے متعلق مزید کسی عدالتی فیصلے کی تعمیل سے معذرت کرلی گئی، مزید نئے بیلٹ پیپرز نہ چھاپنے کا فیصلہ بار بار ردو بدل سے درپیش مشکلات پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔
۳۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عام انتخابت ملتوی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
۴۔ فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد دوبارہ پرنٹنگ کے احکامات والے حلقوں کے بیلٹ پیپرز نہیں چھپ سکیں گے۔ کہا گیا ہے کہ خصوصی فیچرز والا کاغد ختم ہوگیا، پرنٹنگ کارپوریشنز کی بھی استعداد کم ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جبکہ عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے۔