جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف کل مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
ہڑتال کا مقصد تنازعہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرنا اور جاری مظالم اور سیاسی حقوق کی تنسیخ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں بشمول محمد یوسف نقاش، فریدہ بہان جی، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ، اور جموں و کشمیر یونائیٹڈ پولیٹیکل فورم نے اے پی ایچ سی کی احتجاجی ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔