وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ کل سے اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ آئندہ 30 روز کے لیے مفت کر دی جائے گی ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مہنگائی کے دوران سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو نمایاں فائدہ پہنچے گا ۔


