آزاد کشمیر میں بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ شہید بچہ پاک فوج کے افسر کرنل ظہیر عباس طوری کا بیٹا تھا۔
آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے ایک اور بزدلانہ کارروائی میں معصوم جان کا نقصان ہوا۔ حملے میں شہید ہونے والا بچہ ارتضیٰ عباس طوری تھا، جو کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے۔ معصوم ارتضیٰ کی شہادت نے ہر آنکھ اشکبار کر دی ہے۔
شہید کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس میں اعلیٰ عسکری حکام، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔