راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ کی زیر صدارت کہوٹہ کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
زرائع کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 7 میں دوبارہ گنتی کے موقع پر کہوٹہ کے صحافی آر او آفس کے باہر موجود تھے کہ ایلیٹ فورس کے نامعلوم ملازم نے سینئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ اور نوجوان صحافی ملک حسنین محمود کو دھکے دیے اور بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ستیاں اور راولپنڈی کے صحافی بھی شامل تھے جنہوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم کے یہ اصول نہیں مانتے اور پولیس کی بربریت، صحافی برادری زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور صدر پوٹھوار پریس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر چیف سعید افضل چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صحافت کے باپ دادا صوفی محمد ایوب مرحوم اور راجہ گلشن ضمیر کے صحافتی پرچم تلے ایک ہیں۔ ان کا مزید سوشل میڈیا پر کسی صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔