وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے لاہور میں جموں و کشمیر کی ریاستی جائیدادوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر موصوف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز کے تحت قسطوں پر دکانوں اور پلازوں کا کرایہ بڑھایا جائے۔ انہوں نے نیسپاک کے ذریعے دو ہفتوں میں پنجاب میں خالی پلاٹوں اور دکانوں کا سروے کرنے کا مشورہ دیا۔وفاقی وزیر نے مختلف اضلاع میں سینکڑوں ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔