رمضان قریب آ رہا ہے اور اس مہینے میں عموماً خواتین غیر صحت مند غذا کے منصوبے بنانے میں مصروف ہوتی ہیں لیکن وہ ڈائٹ پلانز کے صحت پر منفی اثرات سے لاعلم ہوتی ہیں۔ کے ٹو ٹی وی نے اپنے شو "ڈاکٹر آن کال” کے ذریعے ایک حیرت انگیز رمضان ڈائٹ پلان پیش کیا جو خواتین کو نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ انہیں صحت مند بھی رکھے گا۔
ڈاکٹر عالیان نے شو میں خواتین کو رمضان کے لیے بہترین ڈائٹ پلان سے متعارف کرایا۔ ڈاکٹر کے مطابق ہم لوگ رمضان سے پہلے رمضان کی تیاری میں فریج کو ہر قسم کے لوازمات سے بھرنے سے کرتے ہیں اور پہلی سحری اور افطاری میں دسترخوان کو ایسے سجا لیتے ہیں جیسے درجن بھر افراد کی دعوت ہورہی ہو۔ سحری میں بلا سوچے سمجھے کھانے پینے کے بعد سارا دن سستی اور معدے میں تیزابیت کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔
چینی والے مشروبات، ڈبے کے جوس اور ملک شیک ہر افطار میں اہم ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کو وزن کم کرنا ہو تو آپ کو ان سے دور رہنا چاہیے۔ روزہ افطار کرنے کے لیے کھجور اور پانی پینے کی کوشش کریں۔ پانی پینے سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، کیونکہ یہ آپ کے جسم میں جمع شدہ چربی کو تیزی سے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے آپ کے جسم سے چربی کی مقدار کم ہو سکتی ہے
رمضان المبارک کے دوران ورزش کرنے والے افراد کو بیک وقت تین چیزوں پر کام کرنا ہوگا۔ انھیں ایک پلان اپنی غذا کا بنانا ہوگا، ایک پلان ٹریننگ اور ایک پلان ریکوری کا۔ رمضان میں سحر سے افطار تک کچھ نہ کھانے پینے سے کئی روزہ دار دباؤ محسوس کرتے ہیں، ایسے میں روزانہ کی ورزش دباؤ کی سطح کو مزید بڑھاسکتی ہے، اس لیے رمضان میں آپ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں کرتے، اس کا انتخاب آپ کو دیکھ بھال کر کرنا ہوگا۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے گوشت، انڈے اور پھلیاں کیلوریز میں زیادہ ہوتی ہیں۔ انہیں ہضم ہونے میں بھی زیادہ وقت لگتا ہے، تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گوشت بھوک کے ہارمونز کو کم کرتی ہے اور جسم میں بھرپور ہارمونز کی سطح کو بڑھاتی ہیں۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے ہر روز سحری یا افطاری میں پروٹین کا ہونا بہت صحت کے لیے بہت ضروری ہےڈاکٹر عالیان کے مطابق آپ سلاد، دلیہ، سفید گوشت جیسے مچھلی اور چکن، فروٹ چاٹ، کھجور ، بینز ، دودھ، تازہ پھلوں کے شیک اور جوس جیسی کھانے کی اشیاء کا استعمال زیادہ کریں۔