پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں جنسی زیادتی کا ایک پریشان کن واقعہ سامنے آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوسری منزل پر لیجا کر خاتون سے ذیادتی کی، خاتون والد کے بائی پاس کے لیے ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجود ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور خاتون کی شکایت پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس خاتون کے طبی معائنے کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایسا ہی ایک پریشان کن واقعہ راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو ہسپتال سے بھی سامنے آیا جہاں ایک خاتون کو ایکسرے روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد ایک سنگین اور وسیع مسئلہ ہے۔ پاکستان میں خواتین کو جنسی تشدد کی مختلف اقسام کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں عصمت دری، جنسی حملہ، گھریلو تشدد اور ہراساں کرنا شامل ہیں۔عصمت دری اور ہراساں کیے جانے کے بہت سے معاملات سماجی بدنامی، انتقامی کارروائی کے خوف اور قانونی نظام میں عدم اعتماد کی وجہ سے رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔