وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج ملاقات کریں گے
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ملاقات میں وزیراعلی کے پی ،وزیراعظم شہبازشریف سے وفاق کے ذمہ 15سو ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کریں گے ۔ملاقات میں صوبے سمیت ملک سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا