مظفرآباد: اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر میں مون سون کی متوقع بارشوں سے قبل شہری علاقوں میں 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
سیلاب کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے دریا کے کنارے اور ندی نالوں کے کناروں پر آباد رہائشیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کے نوٹس جاری کر دیے۔ صفائی آپریشن شروع کرتے ہوئے، حکام نے مظفرآباد میں گجرہ نالہ اور دیگر شہری نالوں کو انتہائی غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ مزید برآں، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو موسم کی خراب صورتحال سے بچانے کے لیے غیر ضروری سفر سے خبردار کیا گیا ہے۔