وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ باصلاحیت، پڑھے لکھے اور محنتی افراد بالخصوص نوجوان آگے آئیں اور جدید ہنر حاصل کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو TEVTA اور NAVTTC کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ TEVTA اور NAVTTC کے درمیان مفاہمت کی یادداشت آزاد کشمیر میں نوجوانوں کی ہنر مندی کا ایک نادر موقع فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "اس سے خطے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔” قبل ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر NEVTTC عامر جان اور چیئرمین TEVTA چوہدری فرید احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف، چیف سیکرٹری داؤد محمد بریچ، چیئرمین NEVTTC محترمہ گلمینہ بلال، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ NEVTTC معین حسن کھوکھر اور دیگر بھی موجود تھے۔